قومی آواز، جاوید اختر کیس میں ممبئی کی ایک عدالت نے کنگنا راوت کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ سماعت کی اگلی تاریخ کو عدالت میں پیش نہ ہوئی تو انہیں گرفتار کیا جا سکتاہے دوسری جانب ان کے وکیل ریحان صدیقی کا کہنا ہے۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔کہ اداکارہ کورونا کا شکار ہو گئی ہیں لہذا نہیں عدالت حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ کنگنا راوت کے خلاف یہ مقدمہ شاعر اور ادیب جاوید اختر نے دائر کیا تھاجس میں کہا گیا تھا کہ ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کنگنا نے ایسے الفاظ استعمال کیے جن سے ان کی تضحیک ہوئی اور وہ ہتک عزت کے مقدمے کا ازالہ چاہتے ہیں۔
شوبز نیو ز 14ستمبر،2021