قومی آواز :
کینیڈین نیوز،19مارچ ، 2021
اونٹاریو کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک طور پر بڑھ رہی ہے اور اونٹاریو کے اسپتالوں پر دباﺅ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس نئی لہر کی زد میں نوجوان بھی آ رہے ہیں اور یہ لہرپہلے سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔پچھلے چند دنوں میں اسپتالوں میں جتنے مریض داخل کئے گئے ہیں اتنے پچھلے سال بھی کبھی نہیں ہوئے تھے۔صرف اپریل تک خدشہ ہے کہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کر جا ئے گی۔