قومی آواز :
کینیڈین نیوز،3مارچ ، 2021،
کینیڈا میں کورونا کی تیسری منظور شدہ ویکسین آسٹرا زنیکا کی پانچ لاکھ ڈوز پر مشتمل کھیپ بدھ کو وصول ہو جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ تین لاکھ ڈوز کی ایک اور کھیپ بھی ساتھ ہی مل جائے گی۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ان آٹھ لاکھ ڈوز کو ڈسٹری بیوٹ کرنے میں جو مشکلات درپیش ہیں ان کی وجہ سے دیگر مسائل کھڑے ہو سکتے ہیں کیونکہ اس ویکسین کی ایکسپائری ڈیٹ اپریل کے پہلے ہفتے کی ہے ۔ اگر یہ ویکسین مقررہ مدت میں استعمال نہ ہوئی تو یہ خراب ہو جائے گی۔ محکمہ صحت کے حکام اس صورتحال سے نکلنے کے لئے غور و غوص کر رہے ہیں۔