قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،15،جنوری، 2021،
اونٹاریو کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ کووڈ ویکسین کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں اور لوگ اس سلسلے میں پریشانی کا شکار نہ ہوں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ چیف میڈیکل آفیسر ڈیوڈ ولیمز کا کہنا ہے کہ کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق کی جا چکی ہے کہ کورونا ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ اور قابل استعمال ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں کا شکار نہ ہوں اور ویکسین کے استعمال میں کسی شک و شبے کا شکار نہ ہوں۔