کیا آپ ٹائر پر لکھے ان حروف کا مطلب جانتے ہیں

قومی آواز….ویب ڈیسک

 ٹائر کی خریداری کیلئے ہم یا تو دوسروں کے مشورے کا سہارا لیتے ہیں یا پھر دکاندار جو بتاتا ہے اسے سچ جان لیتے ہیں جبکہ ٹائر کے اوپر درج معلومات پر کبھی توجہ نہیں دیتے، حالانکہ اس کی مدد سے ہمیں ٹائر کے متعلق انتہائی اہم معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔ آئندہ جب بھی آپ ٹائر خریدیں تو اس کے اوپر درج ہندسوں اور حروف کو ضرور دیکھیں۔ ان سے کیا معلومات حاصل ہوتی ہیں، آئیے دیکھتے ہیں۔

عموماً آپ ٹائر کے اوپر اس طرح کے نمبر درج دیکھیں گے: 195 65 R 15 91 H ان کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
195: اس کا مطلب ہے کہ ٹائر کی چوڑائی 195 ملی میٹر ہے۔
65: یہ چوڑائی اور اونچائی کے تناسب کو ظاہر کرنے والا نمبر ہے، یعنی اونچائی چوڑائی کا 65 فیصد ہے۔
R: اس کا مطلب ریڈئیل (Radial) ہے۔
15: یہ وہیل کا قطر ہے، یعنی جو ٹائر آپ دیکھ رہے ہیں وہ 15 انچ قطر کے وہیل پر فٹ ہوگا۔
91: یہ نمبر لوڈانڈیکس کہلاتا ہے، لوڈ انڈیکس 91 کا مطلب ہے کہ یہ ٹائر 615 کلوگرام تک وزن اٹھاسکتا ہے۔
H: یہ حرف رفتار کو ظاہر کرتا ہے۔ جتنا بڑا حرف ہوگا ٹائر اتنی زیادہ رفتار برداشت کرسکتا ہے۔ حرف H والے ٹائر کیلئے 210 کلومیٹر فی گھنٹے تک کی رفتار محفوظ رفتار ہے٩


متعلقہ خبریں