قومی آواز ۔ نامہ نگار اونٹاریو: اونٹاریو کی پریمیئر کیتھلین وائن انڈیا کا دس روزہ دورہ کریںگی۔ وہ یہ دورہ تجارتی اور دوستانہ تعلقات کے لئلے کررہی ہیں۔ اس بارے میں ان کاکہنا ہے کہ کینیڈا ب دور دراز ممالک کو بھی دیکھ رہا ہے اوراس سے دوستی کے ساتھ ساتھ تجارتی تعلقات کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے وزیرا عظم جسٹن ٹروڈو بھی اس بارے میں منصوبہ بندی کررہے ہیں۔اس سے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ اس سے قبل پیٹرک براﺅن بھی انڈیا کادورہ کرچکے ہیں۔ براﺅن کاکہنا ہے کہ وائن کا انڈیا کا دورہ خوش آئند ہے اور اس کے نتائج دور رس ہوںگے۔ واضح رہے کہ وائن وفد کے ساتھ 27جنوری سے6 فروری تک انڈیا میں ہوںگی۔ وہ نئی دہلی، چندی گڑھ، حیدرآباد، ممبئی کا دورہ کریںگی اور ان کی توجہ انفراسٹرکچر،کلین ٹیکنالوجی اور پانی پر ہوگی۔ اونٹاریو اگلے دس برسوں میں انفراسٹرکچر پر134 بلین ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ سول انجینئرنگ فرم ایل ای اے گروپ کے سربراہ جان فیرو کاکہنا ہے کہ اس دورے کی خاص بات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کوپروان چڑھانا ہے۔ یہ بہت اچھا ہوگااورا س سے نئے دور کا آغاز ہوگا