قومی آواز :کیلگری،
کینیڈین نیوز،26مئی،2019
کیلگری کے علاقے کنکا را میں ہفتے کو ایک گھر میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ ایک جوانسال لڑکی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔ ہومی سائیڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکہ کسی حادثے کا نتیجہ معلوم نہیں ہوتا تاہم اس بارے میں چھان بین کی جا رہی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔