قومی آواز ۔ نامہ نگار ۔ اوٹاوا: کینیڈا میں مورٹگیج اور ہاﺅسنگ کارپوریشن کے مطابق کیلگیری،سسکاٹون،ریجنیا میں عمارتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہاﺅسنگ ایجنسی کے مطابق غیر فروخت شدہ یونٹس عمارتوں کی تعداد بڑھنے کے ذمہ دار ہیں۔ سی ایم ایچ سی کے مطابق یہ اس بات کی نشاندھی ہے کہ ہاﺅسنگ مارکیٹ کی سپلائی زیادہ ہورہی ہے اور ڈیمانڈ کم ہورہی ہے۔اس سلسلے میں سی ایم ایچ سی نے وارننگ بھی دی ہے۔ اس سلسلے میں ریئل سٹیٹ کوریکشن پہلے ہی ہوچکی ہے۔ بینک آف مانٹریال کے ماہر معیشت دان روبرٹ کیوک کاکہنا ہے کہ کیلگیری میں گھروں کی قیمتیں کم ہورہی ہےں جبکہ ریجنیا میں یہ8 فی صد کے حساب سے پہلے ہی کم ہیں۔
مذید جاننے کے لیے پڑھتے رہیے قومی آواز