واشنگٹن 09 نومبر ، 2018 امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر تھاؤزینڈ اوکس کے بار میں فائرنگ کرنے والا سابق فوجی اہلکار آئین ڈیوڈ لونگ ہے جو افغانستان میں جاری جنگ میں بھی خدمات انجام دے چکا ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بار میں فائرنگ، 12 افراد ہلاک حکام کا کہنا ہے کہ 28 سالہ حملہ آور کی شناخت اس کے فیس بک اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان کے بعد ہوئی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے اور چشمہ پہن رکھا تھا جس نے پہلے سیکیورٹی گارڈ اور پھر کاؤنٹر پر موجود خاتون کو نشانہ بنانے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے جب کہ حملہ آور نے خود کو گولی مار کر ہلاک کیا۔
قومی آواز
ویب ڈیسک
گزشتہ روز بار میں حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ فوٹو: بشکریہ ٹائم میگزین
کیلیفورنیا: پولیس نے تحقیقات کے بعد کیلیفورنیا کے بار میں فائرنگ کر کے 12 افراد کو ہلاک کرنے والے شخص کی شناخت کرلی جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سابق فوجی تھا۔