قومی آواز ۔ نامہ نگار ۔ اوٹاوا: کینیڈا کے فارن افیئر منسٹر سٹیفن ڈیون نے تصدیق کی ہے کہ کینیڈا ایران پر سے پابندیاںاٹھالے گا۔لبرل حکومت اقوام متحدہ کی عزت کرتا ہے اور اس کی بات کا احترام کرتے ہوئے اس معاملے میںنرمی کاسوچا ہے۔ڈیون نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ اقوام متحدہ نے نیوکلیئر معاہدے کے معاملے میں ایران پر پابندیاںا ٹھانے کاکہا ہے ۔ اس معاملے میںسابق کنزرویٹوحکومت نے پابندیاںلگائیں تھیں۔ ان کاکہناہے کہ ہماری آنکھیں کھلی ہیںاور ہم اس معاملے میں اب اپنی آنکھیں بند نہیںرکھیںگے۔ڈیون کاکہنا ہے کہ ااس معاملے میں کنزرویٹوز نے غلط رہنمائی کی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ہم روایتی اور نظریاتی طریقوں سے ایران سے پابندیاں اٹھائیںگے۔