کینیڈا بھر میں نئے سال کا جشن، ٹورنٹو میں شہریوں کا رات بھر رقص

قومی آواز:ٹورنٹو
2019کینیڈین نیوز یکم جنوری

نئے سال کی آمد پر کینیڈا بھر میں تقریبات منعقد کی گئیں۔ ٹورنٹو میں سرد موسم اور بارش کے باوجود ہزاروں شہریوں نے رات بھر جاگ کر نئے سال کا استقبال کیا۔ نئے سال کی مناسبت سے ناتھن فلپ اسکوائر پر ایک میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں مشہور ڈی جے مونی جین اور میل بوگی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ لوگوں نے میوزک کی دھن پر رقص کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ رات گئے تک لوگ چراغاں اور آتش بازی سے محظوظ ہوئے۔


متعلقہ خبریں