11 جمادی الاول 1438هـ – 7 فروری 2017م کینیڈا: خاتون پر اپنے 6 بچوں کی باقیات چھپانے کا الزام ثابت کینیڈا کی ایک خاتون پر کولڈ اسٹوریج میں اپنے 6 بچوں کی باقیات چھپانے کا الزام ثابت ثابت ہوگیاہے۔ کولڈ اسٹوریج میں کام کر نے والی خاتون کی جانب سے بچوں کی باقیات محفوظ کرنے کا انکشاف اس وقت ہوا، جب وہ لاکر کا کرایہ ادا کرنے میں ناکام ہوئی۔ کینیڈا کے شہر ونی پگ کے کولڈ اسٹوریج میں سامان کی نیلامی کے لیئے لاکر کو کھولا گیا تو اس میں سے 6 بچوں کی باقیات برآمد ہوئیں، جن بچوں کی باقیات برآمد ہوئیں ان کی عمروں کا اندازہ چونتیس سے چوالیس ہفتے لگایا گیا ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ بچے مردہ پیدا ہوئے تھے یا ان کی موت پیدائش کے بعد ہوئی۔ خاتون کو اس جرم میں چھ سال قید تک کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔
قومی آواز ۔ ونی پگ ۔