قومی آواز ۔ کینیڈا کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے چار رشین ڈپلومیٹس کو ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔وزیر خارجہ کرسشیا فری لینڈ کے مطابق جن ڈپلومیٹس کو ملک سے نکالا گیا ہے ان میں اٹاوا اور مونٹریال کے قونصل خانوںمیں کام کرنے والے افسران شامل ہیں۔ وزیر خارجہ کے مطابق سفارتخانے میں کام کے لئے موصول ہونے والی رشین فیڈریشن کی تین درخواستوں کو بھی مسترد کر دیا گیا ہے ۔فری لینڈ کا کہنا تھا کہ نکالنے جانے والے افسران کینیڈا میں اپنے منصب سے ہٹ کر کچھ ایسی سرگرمیوں میں مصروف تھے جو کینیڈا کی سالمیت اور جمہوری اقدار کے خلاف تھیں۔ فری لینڈ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد برطانیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے جہاں ایک روسی جاسوس اور اس کی بیٹی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں دونوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرنا پڑا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ فری لینڈ نے کہا کہ کسی بھی ملک میں اس طرح کے واقعات بالکل نا قابل قبول ہیں۔
:اوٹاوا
Wednesday, March 28, 2018