قومی آواز،
کینیڈین نیو ز 21اگست،2021
کینیڈا کے محکمہ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا کے سی سیونٹین طیارے دن رات کابل ائیر پورٹ سے پروازیں کر رہے ہیں اور وہاں پھنسے ہوئے غیر ملکی افراد کو نکلنے میں مدد دے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کے وہاں سے نکلنے میں مدد دی جا سکے۔ترجمان کے مطابق وہاں مشکلات کا شکار افغان شہریوں کو بھی ملک سے نکلنے میں مدد دی جارہی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کینیڈا وہاں پھنسے ہوئے افغان شہریوں کو کینیڈا آنے میں مدد بھی فراہم کر رہا ہے۔