نامہ نگار۔ قومی آواز اوٹاوا: لونی کی کم قیمت کے باوجود کینیڈا کی معیشت تخلیقی ہوسکتی ہے۔ ماہرین معیشت کے مطابق لونی کی قدر کا کام ہونا اس وقت ایک نعمت ہے۔ ان کے مطابق جیسے ہی ذرائع بہتر ہوںگے تویہی معیشت بہت بہتر ہوگی۔ واضح رہے کہ لونی کی قدر گذشتہ تیرہ برس کے مقابلے میں کم ترین سطح پر ہے اور کینیڈا کی معیشت کساد بازاری کاشکار ہے لیکن اس کے باوجودحکومت اس کی بہتری کے لئے کوشاں ہے۔ لونی کی قدر کم ہونے کی وجہ سے کاروباری معاہدے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔نئی کمپنیاںجو جگہ بنارہی ہیں اس کے لئے اس وقت لونی کا کم قیمت ہونا ہی بہتر ہے۔ اس صورتحال کے باوجود سرمایہ کار کینیڈا آنا چاہتے ہیںاوراس طرف کارخ کررہے ہیں۔کینیڈا میںامریکی کمپنیاں سرمایہ کاری کررہی ہیںاور مزید بھی کرنے کی خواہاں ہیں کیونکہ ان کے لئے اس وقت کرنسی کی قدر زیادہ اہم ہے۔مبصرین کے نزدیک اس بدترین صورتحال کے باوجود بھی کینیڈا کی معیشت بیرونی سرمایہ کاروں خاص طور پرامریکیوںکے لئے توجہ کی حامل ہے۔