قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔ Sunday, December 24, 2017 ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق گزشتہ سال سڑک پر ہونے والے حادثات میں چھتیس افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں سے بیشتر افراد وہ تھے جن کو بچایا جا سکتا تھا۔ اعلامیے کے مطابق سٹرک پر ہونے والے حادثات کے دوران سولہ سو افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے چھتیس افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ ٹورنٹو پولیس کے ترجمان کلنٹ اسٹبل کا کہنا ہے کہ سڑک کراس کرنے والے پیدل افراد پر لازم ہے کہ جب وہ کسی سڑک کو کراس کریں تو سب سے پہلے یہ اطمینان کر لیں کہ ٹریفک لائٹ سرخ ہے اور اس جانب کا ٹریفک رک چکا ہے۔ بعض لوگ ٹریفک لائٹ سرخ ہوتے ہی سڑک کراس کرنے کی کوشش کر تے ہیں جس کے دوران حادثات پیش آتے ہیں۔اگر لوگ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تو دو تہائی تعداد کو بچایا جا سکتا ہے۔