قومی آواز کینیڈین نیو ز، 18 اکتوبر ،2021 گورنر جنرل میری سائمن اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر برلن جرمنی پہنچ گئیں۔ یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے جس میں وہ کینیڈا کی نمائندگی کر رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اپنے اس چار روزہ دورے کے دوران وہ جرمنی کی چانسلر اینجیلا مرکل اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ فرینکفرٹ میں ہونے والے کتب میلے میں کینیڈا کی نمائندگی بھی کریں گی۔ ریڈاؤ ہال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ جرمنی کے حکام سے کینیڈا کی صنعتی و تجارتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گی جو پینڈمک کی وجہ سے کافی متاثر ہوئی ہے۔