گوگل میپ در اصل سندھ حکومت کی مدد سے چل رہا ہے،، سندھ کے وزیر کا مضحکہ خیز دعویٰ

 

قومی آواز :
قومی نیوز،27مارچ ، 2021
سندھ کے جیالے وزیر برائے آئی ٹی اور سائینس سائیں تیمور تالپور نے دعویٰ کیا ہے کہ گوگل در اصل سندھ حکومت کی مدد سے اپنا میپ کا سلسلہ چلا رہا ہے۔ انہوں نے یہ مضحکہ خیز دعویٰ سندھ اسمبلی میں دوران اجلاس اپنے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گوگل میپ جو راستے بتا رہا ہے۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ وہ در اصل سندھ حکومت نے ہی اسے بتائے ہیں۔وڈیرے وزیر کی اس بے پرکی پر سوشل میڈیا میں ہنسی مذاق کا بھونچال آ گیا ہے اور لوگوں نے اسے وزیر موصوف کی خام خیالی قرار دیا ہے جبکہ ایک آئی ٹی کے ماہر نے وزیر صاحب کے اس بیان پر کہا ہے کہ اب اس شعبے کو خیر باد کہنے کا سوچ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں