قومی آواز ۔ ٹورنٹو کینیڈا بھر میں گڈ فرائیڈے کا تہوار روایتی انداز میں منایاگیا۔ شہر بھر میں کئی جگہ مختلف تقاریب منعقد کی گئیں اور لوگوں نے بڑی تعداد میں ان تقریبات میں شرکت کی۔ گڈ فرائیڈے کے حوالے سے شہر میں ایک مرکزی جلو س بھی نکالاگیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ اس جلوس کی خاص بات اس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکن بھی موجود تھے جنہوں نے ایک دن کے لئے اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں۔
Sunday, April 01, 2018