قومی آواز :
کینیڈین نیوز4مئی ، 2021
جی ٹی اے پولیس کا کہنا ہے کہ کاٹیج کنٹری کے علاقے میں شکایت موصول ہونے پر پولیس نے چھاپہ مار کر آٹھ افراد کو موج مستی کرنے اور پارٹی منانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اونٹاریو پولیس کا کہنا ہے کہ ان لوگوں پر ایمرجنسی منیجمنٹ ایکٹ کے تحت چارجز عائد کئے گئے ہیں جس میں جرمانے کی حد سات سو پچاس ڈالر ہے۔اس ایکٹ کے مطابق ایک گھر میں دوسرے گھر کے افراد داخل ہو کر پارٹی نہیں کر سکتے بصورت دیگر انہیں جرمانے اور دیگر چارجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔