قومی آوازا:کاملوپس: ایک بچے نے گیس لیکج معاملے میں والدین کی جان بچالی۔کاملوپس کی فیملی اپنی گھرمیں آرام سے سورہی تھی کہ کاربن مونو آکسائیڈ گیس لیکج کامعاملہ ہوا۔ اس جوڑے کے پندرہ ماہ کے بچے جس کانام کیلیا تھا نے اپنے والدین کی زندگی بچالی۔اس بارے میں اس کی والدہ مونگ نے فیس بک پراپ لوڈ کیا کہ ہم گہری نیند سو رہے تھے کہ اچانک بچے نے رونا شروع کردیا، ہم اٹھے اور لگاکہ گیس لیک ہورہی ہے۔ہمارے سر میںدرد شروع ہوگئی اور آنکھوںمیں جلن ہونے لگی۔ ہم نے فورا گھر سے باہر کا راستہ دیکھا۔ ہمیںبعد میںطبی امداد بہم پہنچائی گئی۔ہمارے گھر میں کاربن مونو آکسائیڈ ڈیٹیکٹر نہیں تھا۔ ہم اپنے بچے کے شکرگزار ہیں جس کی وجہ سے ہم بروقت گھر سے باہر آگئے۔