قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Monday, October 23, 2017
مسی ساگہ میں اتوار کی رات ہائی وے پر خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے ایک ٹین ایج نوجوان کو پولی نے اس وقت دھر لیا جب وہ مقررہ حد رفتار سے دوگنا رفتار پر اپنی کار دوڑا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب اس کو روکا گیا تو موصوف 185کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے محو سفر تھے جو حیرت انگیز بات ہے۔ پولیس نے نہ صرف نوجوان کو حراست میں لے لیا بلکہ ان کی گاڑی بھی ضبط کر لی ہے اور اس واقعے کی مزید تحقیقات بھی ہو گی۔