قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔ ڈاﺅن ٹاﺅن ٹورنٹو سے ایک گھنٹے کی مسافت پر ہائی وے 400پر ہونے والے ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اس حادثے میں چودہ گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ پولیس نے حادثے کے بعد جائے حادثہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا تھا ۔ اونٹاریو کی پروونشل پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں دو ایندھن سے بھرے ٹینکر اور تین ٹرانسپورٹ ٹرک ملوث تھے۔ واقعہ منگل کو صبح گیارہ بجے پیش آیا ۔ حادثے کے بعد دیر تک جائے حادثے سے دھماکے کی آوازیں آتی رہیں۔اس حادثے کے بعد ملوث گاڑیوں اور دیگر قریب سے گزرنے والی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور لوگوں کو بڑی مشکل سے گاڑیاں کاٹ کر نکالا گیا۔پولیس کے مطابق دو ہلاکتوں کی اطلاع ہے مگر ابھی ان کی بھی شناخت نہیں ہو ئی ہے۔
Wednesday, November 1, 2017