ہم آپ کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں، چین کی افغانستان کی تعمیر و ترقی میں تعاون کی پیشکش

 

 

قومی آواز،

عالمی نیو ز 3ستمبر،2021

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے سامنے آنے والے ایک بیان کے مطابق چین نے افغانستان کو تعمیر نو اور بحالی کے عمل میں مدد کی پیشکش کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر طالبان دہشت گردوں سے خود کو بچا کر رکھیں تو چین افغانستان کی مدد پر غور کر سکتا ہے۔چین نے طالبان سے نئی حکومت کے قیام کے لئے افغانستان کے تمام طبقوں پر مشتمل حکومت بنانے کی اپیل بھی کی ہے۔طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ اس کا دارو مدار اس بات پر ہے کہ نئی حکومت کی ہیت ترکیبی کیا ہے۔


متعلقہ خبریں