قومی آواز :
قومی نیوز،29مارچ ، 2021
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور کورونا کی تیسری لہر پہلی سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے تاہم ملک مکمل لاک ڈاﺅن اور کاروبار بند کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہوںنے قوم سے اپیل کی کہ تمام لوگ ماسک ضرور استعمال کریں اور کورونا کے خلاف تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی سینیٹ الیکشن کے دوران لا پرواہی کی وجہ سے وائرس کا شکار ہو گئے تھے تاہم اب ان کی طبعیت بہتر ہے۔