قومی آواز ٹورنٹو
Wednesday, January 10, 2018
اونٹاریو پولیس ترجمان کے مطابق گولف ایریا میں ایک ہوٹل سے ایک خاتون کو غیر قانونی ڈرگز رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تینتالیس سالہ خاتون نے ہفتے کے روز ہوٹل میں قیام کیا تھا اور صبح چیک آﺅٹ کر لیا تھا۔ خاتون کے جانے کے بعد صفائی کے عملے کو کمرے سے کوکین کا پیکٹ ملا تھا جسے ہوٹل اسٹورروم میں جمع کرا دیا گیا تھااور پولیس کو اطلاع دے دی گئی تھی۔ کچھ دیر بعد خاتون واپس ہوٹل پہنچیں اور اپنے پیکٹ کا مطالبہ کیا مگر ہوتل انتظامیہ نے پولیس کو مطلع کر دیا جس پر خاتون دھر لی گئیں ۔ پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔