قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Monday, October 23, 2017
ٹورنٹو پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات ایک اطلاع پر پولیس نے یارک ڈیل کے علاقے ایک شخص کو تحویل میں لیا جس کو چاقو کے زخم آئے تھے۔ پولیس کے مطابق پچاس سال کی عمر کا یہ شخص شدید زخمی حالت میں پلیٹ فارم پر پڑا ہوا تھاجسے فور ی طور پر اسپتال پہنچایا گیاجہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے وہاں سے کچھ فاصلے سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا ہے جس سے ایک چاقو بھی برآمد کیا گیا ۔ پولیس اس واقعے کی کڑیاں ملانے کی کوشش کر رہی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔