قومی آواز :
عالمی نیوز22اپریل ، 2021
ایس او ایس کی اطلاع کے مطابق یورپ جانے کی امید لئے گھروں سے نکلنے والے بد قسمت افراد کی کشتی بحرہ روم میں لیبیا کے ساحل سے نزدیک سمندر میں ڈوب گئی ۔حادثے میں ایک سو تیس افراد ہلاک ہو گئے۔امدادی جہاز کو کوئی بھی شخص زندہ نہیںملا البتہ کشتی کے نزدیک سے دس افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ دیگر افراد کی لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اطلاع دینے والی ایجنسی نے واقعے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو شاید کبھی پتہ بھی نہ چلے کہ ان کے پیاروں کے ساتھ سمندر میںکیا بیتی۔