آج دنیا بھر میں محفوظ انٹرنیٹ کا دن منایا جا رہا ہے

قومی آواز ۔ ٹورانٹو:  آج دنیا بھر میں محفوظ انٹرنیٹ کا دن منایا جا رہا ہے ۔ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوے ٹورانٹو پولیس نے تمام والدین اساتذہ بچوں اور بچیوں کو کہا ہے کہ وہ روز مرہ ذندگی میں محفوظ ترین انٹرنیٹ کوکسطرح عام پبلک کی پہنچ میں لاسکتے ہیں کے موضوعات پر ایکدوسرے سے بات چیت کے ذریعے آگاہ رکھیں ۔

آج کے اس پر آشوب دور میں محفوظ انٹرنیٹ کو قابل عمل میں لانا بہت ہی ذیادہ مشکل کام ہے سائبر ٹپ کی ڈائریکٹر سگنی ارناسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ نو عمروں کی مہارت اور تحفظ کو بڑھانے کے لئےاور بچوں کو محفوظ رکھنے میں مدد کرنے کے لئےمندرجہ ذیل ویبسائٹس کاتواتر کے ساتھ مطالعہ کرتے رہیں جسکےذریعے بچوں میں شعور آگاہی پیدا کی جاسکتی ہے

  1. www.Cybertip.ca
  2. www.SaferInternetDay.ca