آلودگی اسموکنگ ، ایڈز اور جنگوں سے زیادہ خطرناک چیزہے، ماحولیاتی تنظیموں کا انتباہ

قومی آواز ۔ اونٹاریو
Saturday, October 21, 2017
کینیڈا میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے خطرے کے پیش نظر مختلف ماحولیاتی تنظیموں اور اداروں کی طرف سے وقتاً فوقتاًسروے ہوتے رہتے ہیں اسی سلسلے میں ایک تازہ رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آلودگی اسموکنگ ، ایڈز اور جنگوں سے بھی زیادہ خطرناک چیز ہے کیونکہ یہ انسان کو ہر وقت ہر لمحہ اپنی لپیٹ می لئے رہتی ہے اور بالاٰخر انسان اس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلا جاتا ہے اور اسے پتہ بھی نہیں چلتا۔ لانسیٹ میڈیکل جرنل کے ایک سروے کے مطابق صرف 2015میں دنیا بھر میں نو ملین افرد آلودگی کے باعث اس دنیا سے چل بسے ان میں سے نصف ہلاکتیں صرف دو ملکوں یعنی انڈیا اور چائنا میں ہوئیں۔اس آلودگی میں فضائ، پانی اور زمین تنیوں قسم کی آلودگیاں شامل تھیں۔ گو کینیڈا میں ماحولیاتی تحفظ کا معیار موجود ہے مگر اس کے باوجود ابھی بہت کام کرنا باقی ہے کیونکہ مختلف مضر صحت گیسوں کی بدولت زمین کے اوپر واقع اوزون کی تہہ متاثر ہو رہی ہے اور صنعتی خطرناک گیسیں آلودگی کا سبب بن رہی ہیںجنہیں کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے۔