آگ لگنے کی جھوٹی اطلاع اور فائر الارم کا غلط استعمال کرنے والوں پر اب بھاری جرمانہ ہو گا، ترجمان فائر ڈیپارٹمنٹ

Thursday, September 28, 2017
قومی آواز ۔
ٹورنٹو ۔
آگ لگنے کی جھوٹی اطلاع اور فائر الارم کا غلط استعمال کرنے والوں پر اب بھاری جرمانہ ہو گا، ترجمان فائر ڈیپارٹمنٹ
ٹورنٹو کے ڈپٹی چیف فائر آفیسر جم جوزف نے اعلان کیا ہے کہ آگ لگنے کی جھوٹی اطلاعات اور فائر الارم کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اب بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ آگ لگنے کی جھوٹی اطلاع دے کر فائر ڈیپارٹمنٹ کاڑیوں کے موقع پر پہنچنے سے تفریح بھی حاصل کرتے ہیں جو کہ بہت ہی غلط بات ہے جبکہ بعض لوگ فائر الارم کی دیکھ بھال نہیں کرتے جس کی وجہ سے وہ بعض دفعہ خو دبخود ہی بج جاتا ہے اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ جاتی ہیںاور پھر انہیں واپس آنا پڑتا ہے۔ ا س مشکل سے بچنے کے لئے فائر ڈیپارٹمنٹ نے اب فیصلہ کیا ہے کہ جو لوگ اپنا فائر الارم ٹھیک نہیں رکھیں گے انہیں بھاری جرمانہ دینا ہو گا جبکہ جو لوگ آگ لگنے کی جھوٹی اطلاع دیں گے ان پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے گا تاہم جو لوگ اپنا فائر الارم ٹھیک کروا لیں گے ان کو جرمانے کی رقم میں سے کچھ رقم منہا کر کے واپس کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ پچھلے سال جھوٹی اطلاعات اور خراب فائر الارم کی اٹھار ہ ہزار اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔