ّ ائیر کینیڈا میں اب پرواز کے دوران آپ سب کو‘ کا لفظ استعمال کیا جائے گا۔

قومی آواز :ٹورنٹو
کینیڈین نیوز،16اکتوبر ، 2019

کمپنی اپنے آن بورڈ اعلانات کو بہتر بنانے کے لیے ان میں ترمیم کررہی ہے، ائیر کینیڈا
ائیر کینیڈا نے دورانِ پرواز مسافروں کو آگہی پیغام دینے کیلئے اب لیڈیز اینڈ جینٹلمین یعنی خواتین و حضرات کا لفظ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی فضائی کمپنی ائیر کینیڈا نے فیصلہ کیا ہےکہ اب جہاز میں مسافروں کو آگہی پیغام دینے کے لیے مرد و زن کی جنس سے ہٹ کر عام لفظ استعمال کیا جائے گا یعنی اب پرواز کے دوران لیڈیز اینڈ جینٹلمین کہہ کر مسافروں کو مخاطب نہیں کیا جائے گا۔

فضائی کمپنی کی جانب سے اب پرواز کے دوران ’ایوری باڈی یا سب حاضرین کو یا آپ سب کو‘ کا لفظ استعمال کیا جائے گا۔

ائیرکینیڈا کے ترجمان کا بتانا ہےکہ کمپنی اپنے آن بورڈ اعلانات کو بہتر بنانے کے لیے ان میں ترمیم کررہی ہے اور ان سے مخصوص جنسی ریفرنس کو ختم کیا جارہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملازمین کو اس بات کا یقین دلانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں وہ خود کو ائیرکینیڈا کی فیملی کا اہم حصہ محسوس ہیں، اس کے علاوہ ہم یقینی بنارہے ہیں کہ ہمارے ساتھ سفر کرنے والے کسٹمرز بھی مطمئن ہوں۔

ّ


متعلقہ خبریں