اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے خطیب پر سفری پابندی عائد کردی

قومی آواز ۔ بیت المقدس: ۔
Friday May 11

غاصب اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے خطیب عکرمہ صبری پر مغربی کنارے جانے پر 4 ماہ کی پابندی لگادی— فوٹو: عرب میڈیا
اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کے مغربی کنارے جانے ملک چھوڑنے پر 4 ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے خطیب پر سفری پابندی کاحکم ایمرجنسی قانون مجریہ1945 کے تحت جاری کیا ہے۔

غاصب اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے خطیب عکرمہ صبری پر مغربی کنارے جانے پر 4 ماہ کی پابندی لگا دی ہے جب کہ اُن کے ملک چھوڑنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

غزہ: اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ سے 4 شہید، 950 سے زائد زخمی

صیہونی افواج کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے خطیب پر چند سالوں کے دوران پانچویں بار سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ مغربی کنارے کے علاقے اور غزہ کی پٹی میں 30 مارچ سے اب تک صیہونی افواج کے ہاتھوں 53 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں