امریکہ میں ہنگاموں کے پیش نظر کینیڈین شہریوں کی بھرپو ر مدد کی جائے گی، کرسشیا فریلینڈ

 

قومی آواز :اٹاوا،
کینیڈین نیوز، 4نومبر، 2020،
ڈپٹی پرائم منسٹر کرسشیا فریلینڈ نے کہا ہے کہ امریکہ میں الیکشن کے بعد متوقع ہنگاموں سے بچنے کے لئے کینیڈین شہریوں کی بھر پور مدد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ کینیڈا کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور حکومت یہ ذمہ داری پوری کرے گی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ یہ امریکی عوام کا حق ہے کہ وہ جسے چاہیں منتخب کریں لیکن غیر معمولی حالات میں کینیڈا اپنے شہریوں کی سلامتی یقینی بنائے گا۔


متعلقہ خبریں