امریکی ریاست ٹیکساس کے وال مارٹ میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک

قومی آواز ۔ ایل پاسو
03/08/2019
امریکی ریاست ٹیکساس کے وال مارٹ میں حکام کے مطابق اجتماعی فائرنگ کے ایک واقعے میں 20 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے اس واقعہ کو ’ٹیکساس کی تاریخ کا مہلک ترین دن قرار دیا ہے۔‘

قتلِ عام کا یہ واقعہ وال مارٹ سٹور میں پیش آیا جو ایل پاسو کے سیلو وسٹا مارٹ کے قریب امریکہ اور میکسیکو کی سرحد سے چند میل دور ہے۔

حکام نے ایک 21 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے اور جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا کہ وہ واحد گن میں ہے۔

ادھر ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ان پولیس افسروں کی تعریف کی جنھوں نے اسے گرفتار کیا۔

امریکی میڈیا میں اس شخص کی شناخت 21 سالہ پیٹرک کروسئس کے نام سے ہوئی ہے جسے ڈلاس کے علاقے کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج اور امریکی میڈیا میں نشر کیے جانے والے مناظر میں ایک شخص کو گہری رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے کہا ’ہم بحیثیت ریاست ان متاثرین اور ان کے کنبہ کے افراد کی حمایت میں متحد ہیں۔‘

انھوں نے مزید کہا ہمیں آج ایک کام کرنا چاہیے ، ایک کام کل اور اس کے بعد ہر روز، ہمیں متحد ہونا چاہیے۔

ہوا کیا؟
ایل پاسو پولیس کے سربراہ گریگ ایلن نے کہا کہ ایک فعال شوٹر کی اطلاعات مقامی وقت کے مطابق 10:39 بجے موصول ہوئی اور قانون نافذ کرنے والے افسران چھ منٹ کے اندر جائے وقوع پر موجود تھے۔

حملے کے وقت وال مارٹ سامان خریدنے والے خریداروں سے بھرا پڑا تھا۔

اکیس سالہ حملہ آور شخص کے بارے میں کہا جا رہا ہے گرفتار کیا جانے والے شخص اکیلا تھا اور اسے پکڑنے کے لیے افسروں نے اپنے ہتھیاروں سے فائر نہیں کیے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق وال مارٹ کے ملازمین اور عینی شاہدین نے بتایا کہ انھوں نے فائرنگ کی آوازیں سنیں۔ وال مارٹ میں افراتفری مچ گئی۔ کسٹمرز اور ملازمین جان بچانے کی کوشش میں بھاگ رہے تھے۔

ردِ عمل کیا ہے؟
ایل پاسو کے گورنر ڈی مارگو نے سی این این کو بتایا ’یہ ایک المیہ ہے جس کا ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ یہ ایل پاسو میں ہو گا۔‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ علاقے سے آنے والی اطلاعات ’بہت بری ہیں، متعدد ہلاک ہو گئے ہیں۔‘

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ایل پاسو میں وحشیانہ اقدام کیا گیا ہے۔‘

ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار بیٹو او آرکی نے لاس ویگاس میں اپنی انتخابی مہم روک دی ہے اور وہ اپنے آبائی شہر ایل پاسو واپس چلے گئے ہیں۔

وال مارٹ نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’وہ اس المناک واقعات پر صدمے میں ہیں‘ اور ’قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

Photo Credits: sun.uk

News Credits :BBC Urdu


متعلقہ خبریں