انسانی اسمگلنگ کے الزام میں ایک لڑکی سمیت تین افراد پر فرد جرم عائد

قومی آواز:ٹورنٹو
کینیڈین نیوز 06 جنوری ، 2019
پولیس نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں ایک لڑکی سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزموں کا نشانہ بننے والی ایک خاتون کی شکایت پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان پر انسانی اسمگلنگ ، حراسمنٹ،اور دیگر جرائم کے تحت مختلف چارجز عائد کئے ہیں۔ملزمان میں تئیس سالہ جوشوا تئیس سالہ ساشوانا اور اٹھارہ سالہ کیگن پروفٹ شامل ہیں