علمی سرقہ تنازع، کینیڈا میڈیکل ایسو سی ایشن نے عالمی طبی تنظیم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

اتوار07 اکتوبر 2018
قومی آواز ٹورنٹو

کینیڈین میڈیکل ایسو سی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ طب کی عالمی تنظیم سے علیحدگی اختیار کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس تنازع کی وجہ وہ تقریر بنی جو تنظیم کے اجلاس کے موقع پر آئس لینڈ میں ہفتے کو تنظیم کی نئی صدر نے افتتاح کے موقع پر کی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تقریر کے کچھ حصے 2014کے اجلاس اور کچھ انٹر نیٹ کے مضامین اور اقتباسات سے چرائے گئے تھے۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں۔