پیر 10 ستمبر 2018 ٹورنٹو اولڈ ویسٹرن روڈ اسٹاک یارڈ کے علاقے میں ہفتے کی شام ہونے والے ایک فائرنگ کے واقعے میں ایک پینسٹھ سالہ شخص ہلاک ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق اس واردات میں ایک سولہ سالا نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق متوفی گولے لگنے کے چند منٹ بعد ہی موقع پر دم توڑ گیا تھا جبکہ فائرنگ کرنے والا روکو سکاویٹا اسی علاقے کا ایک ملازم بتایا جاتا ہے ۔ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا ہتھیار بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ پولیس اس کیس کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
قومی آواز ۔ ٹورنٹو