اولڈ ہومز فوج کے حوالے، مریض سنبھالنا فوجیوں کا کام نہیں ، نرسز ایسو سی ایشن کا اظہار حیرت

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز، 23اپریل ، 2020،
اونٹاریو نرسز ایسو سی ایشن کی صدر ڈورس گرنپن نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ حکومت نے اولڈ ہومز میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے فوج طلب کر لی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے اپنی ایسو سی ایشن کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اولڈ ہومز میں مریضوں کی دیکھ بھال فوج کا کام نہیں ہے اس کے لئے پروفیشنل طبی عملے کی ضرورت پڑتی ہے جس کے لئے وہ ہمہ وقت تیار ہیں۔واضح رہے کہ اب تک اولڈ ہومز میں چار سو سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ عملے کے بھی سیکڑوں افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں