اونٹاریو اسمبلی نے سٹی کونسل کی نشستیں محدود کرنے کا متنازع بل پاس کر لیا

بدھ 15 اگست 2018
قومی آواز- ٹورنٹو

اونٹاریو اسمبلی نے منگل کی رات ہونے والے اجلاس کے دوران سٹی کونسل کی نشستیں محدود کرنے کا متنازع بل پاس کر لیا۔اس بل کے تحت سٹی کونسل کی نشستوں کی تعداد سینتالیس سے کم کر کے پچیس کرنے کی تجویز ہے۔اس بل پر مخالف حلقوں کی طرف سے زبردست لے دے ہو رہی ہے۔ ٹورنٹو کے مئیر جان ٹوری نے کنزرویٹیو حکومت کے اس فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں جلد ہی سٹی کونسل کا اجلاس طلب کریں گے جس میں سٹی کونسل کے قانونی اختیارات کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں  . واضح رہے کہ کنزرویٹیو پارٹی نے الیکشن کے دوران سٹی کونسل کی نشستیں محدود کرنے کا اعلان کیا تھا