بدھ 15 اگست 2018 اونٹاریو اسمبلی نے منگل کی رات ہونے والے اجلاس کے دوران سٹی کونسل کی نشستیں محدود کرنے کا متنازع بل پاس کر لیا۔اس بل کے تحت سٹی کونسل کی نشستوں کی تعداد سینتالیس سے کم کر کے پچیس کرنے کی تجویز ہے۔اس بل پر مخالف حلقوں کی طرف سے زبردست لے دے ہو رہی ہے۔ ٹورنٹو کے مئیر جان ٹوری نے کنزرویٹیو حکومت کے اس فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں جلد ہی سٹی کونسل کا اجلاس طلب کریں گے جس میں سٹی کونسل کے قانونی اختیارات کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں . واضح رہے کہ کنزرویٹیو پارٹی نے الیکشن کے دوران سٹی کونسل کی نشستیں محدود کرنے کا اعلان کیا تھا
قومی آواز- ٹورنٹو