اونٹاریو حکومت کوسعودیہ نے دو میل کیمپس کھولنے کی اجازت دی ہے،منسٹر رضا موردی

قومی آواز ۔ نامہ نگار ۔ ٹورانٹو: اونٹاریو حکومت کو سعودیہ نے دو میل کیمپس کھولنے کی اجازت دی ہے ۔ اس بارے میں منسٹر آف کالجز اور یونیورسٹیز رضاموردی کاکہنا ہے کہ نیاگرااور الگونگن کالج نے منسٹری کودو سعودی کیمپس کھولنے کی درخواست دی تھی۔ ان کواس بارے میں گرین سگنل مل گیا ہے۔ تاہم مالی معاملات کی منظوری کے لئے صوبائی حکومت حکمت عملی تیا رکررہی ہے۔ اس بارے میں کیتھلین وائن کاکہنا ہے کہ میرے مطابق ان کیمپسز میں خواتین کوداخلہ نہیں دیاجاتا۔ تاہم اس بارے میں موردی کوتحقیقات کرنے کاکہا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ میں نہیں جانتی کہ الگونگن اور نیاگرا میں صرف مردوں کے سعودی کیپمس ہیں۔اس بارے میں موردی کاکہنا ہے کہ اگر الگونگن اور نیاگراسعودی کیمپس بند کردیتے ہیں تو وہ کنگڈم میں خواتین کا کیمپس نہیں کھول سکتے۔