اونٹاریو کے سب سے کم عمر پارلیمنٹیرین سام اوسٹروف اگلا الیکشن پروگریسو کنزر ویٹو کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے

Mar 8, 2017
قومی آواز ٹورانٹو ۔ پروگریسو کنزرویٹو پارٹی کے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اونٹاریو کے سب سے کم عمر ترین پارلیمنٹیرین سام اوسٹروف اگلا الیکشن پروگریسو کنزر ویٹو پارٹی کی طرف سے لڑیں گے۔سام اوسٹروف نے پچھلا الیکشن نیاگرا ویسٹ سے ذیلی الیکشن کے طور پر جیتا تھا ۔سام اوسٹروف کی عمر صرف 19سال ہے ۔اس وقت انہوں نے اس الیکشن کی نامزدگی کی دوڑ میں پارٹی لیڈر رک ڈائیکسٹرا کو ہرایا تھا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ریجنل کونسلر ٹونی کرک کو بھی شکست دی تھی۔2018کے الیکشن کے لئے نیاگرا ویسٹ رائیڈنگ کے حلقے سے نامزدگی کے لئے پروگریسو پارٹی کے ممبران اب کس کو ووٹ دیتے ہیں یہ دیکھنے کے لئے پارٹی ممبران کی رائے کو جانچنا بہت ضروری ہے جس کی ایک مثال پارٹی لیڈر پیٹرک براﺅن کی ہے جو سام اوسٹروف کو ہی سپورٹ کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس نوجوان نے اپنے تمام حریفوں کو شکت دے کر یہ نامزدی حاصل کی تھی جس کی وجہ سے وہ حلقے سے سب سے فیورٹ امید وار ہے۔خود سام اوسٹروف کہنا ہے کہ وہ اس نامزدگی کے لئے سو فیصد فٹ ہیں اور انہیں اب قانون سازی کا تجربہ بھی ہے کیونکہ ان کے پارلیمنٹ میں داخلے کے پہلے ہی دن ان کا واسطہ ایک ایسے معاملے سے پڑا تھا جس میں انہوں نے خلاف ووٹ دیا جبکہ اس بل کے حامیوں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔