اٹلی میں ایک سیاہ فام شخص کی تشدد سے ہلاکت کے بعد ملک بھر میں کشیدگی اور مظاہرے

 

قومی آواز :روم،
کینیڈین نیوز13،ستمبر، 2020،
اٹلی کے شہر روم میں اکیس سالہ سیاہ فام شخص ولی مونیرو کی تشدد سے ہلاکت کے بعد کشیدگی پھیل گئی ہے۔حکومت نے اعلیٰ سطح پر اس ہلاکت کی مذمت کی ہے اور شہریوںکو کیس کی پوری تفتیش کی یقین دہانی کرائی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ولی مونیرو پر ہفتہ کی رات چار افراد نے تشدد کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق وہ اپنے ایک دوست کے جھگڑے میں بیچ بچاﺅ کراتے ہوئے ہلاک ہوا۔ اس واقعے کے بعد پورے اٹلی میں کشیدگی پھیل گئی ہے اور روم میں مظاہرے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں