اٹلی میں پسماندہ افریقی ہیرو بن گئے، جان پر کھیل کر لوگوں کو خوراک پہنچا رہے ہیں، رپورٹ

قومی آواز :روم،
کینیڈین نیوز، 23اپریل ، 2020،
اٹلی میں جہاں کورونا نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں اور لوگوں میں خوف و ہراس کا یہ عالم ہے کہ ہر فرد دوسرے سے کوسوں دور بھاگ رہا ہے ایسے میں پسماندہ اور جاہل سمجھے جانے والے افریقی باشندوں نے عزم و حوصلے کی ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ یہ لوگ کورونا سے خوفزدہ ہوئے بغیر کھیتوں کھلیانوں سے سبزیاں ، ڈیری سے دودھ اور بیکریوں سے خوراک کے پیکٹ جمع کر کے لوگوں کے گھروں پر پہنچا نے کا کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کو ہیرو کہا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں