ایلنگٹن روڈ پر آگ لگنے سے تین گاڑیاں تباہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Friday May 11

ٹورنٹو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایلنگٹن روڈ کے علاقے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں تین گاڑیاں تباہ ہو گئیں جن میںسے ایک گاڑی میں ٹمبر لدا ہوا تھا۔ پولیس نے آگ کی شدت دیکھتے ہوئے مقامی رہائشیوں کو گھر خالی کرنے کو کہا تھا تاہم آگ پر قابو پانے کے بعد لوگوں کو واپس آنے کی اجازت دے دی گئی۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹوپر پڑھ رہے ھیں. خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کر رہی ہے۔