قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔ ٹورنٹو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایلنگٹن روڈ کے علاقے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں تین گاڑیاں تباہ ہو گئیں جن میںسے ایک گاڑی میں ٹمبر لدا ہوا تھا۔ پولیس نے آگ کی شدت دیکھتے ہوئے مقامی رہائشیوں کو گھر خالی کرنے کو کہا تھا تاہم آگ پر قابو پانے کے بعد لوگوں کو واپس آنے کی اجازت دے دی گئی۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹوپر پڑھ رہے ھیں. خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کر رہی ہے۔
Friday May 11