ایل سی بی او اونٹاریونے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی کال دینے کا عندیہ دے دیا، مطالبات مانے جائیں ،یونین

ایل سی بی او اونٹاریونے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی کال دینے کا عندیہ دے دیا، مطالبات مانے جائیں ،یونین
April 07, 2017

قومی آواز ۔ ٹورنٹو

لیکور کنٹرول بورڈ اونٹاریو نے اعلان کیا ہے کہ حکومتی پالیسی کے خلاف کچھ تحفظات کے بعد ایک سی بی او یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھے جائیں اور اگر حکومت ان مطالبات کو مان لے تو ٹھیک ہے ورنہ یونین ہڑتال کی طرف جائے گی۔اس مقصد کے لئے 24/25اپریل کی تاریخ پر غور کیا جا رہا ہے۔اونٹاریو پبلک سروس یونین کے تعاون سے یونین کو اس بات پر اعتراض ہے کہ حکومت نے بئیر ، وائن اور سرکہ گرسری اسٹورز پر بیچنے کی اجازت دے دی ہے۔یونین کا کہنا ہے کہ یہ ایک طرح کی پرائیویٹائزیشن ہے جو انہیں منطور نہیں ہے۔یونین کا کہنا ہے کہ ان کے منسٹری آف لیبر کے ساتھ مذاکرات کرائے جائیں تاکہ دونوں فریق کسے فیصلے پر پہنچ سکیں ۔ یونین کے مطابق اہم مسئلہ نوکری کا تحفظ ،صحت کے مسائل اور سیفٹی ہیں۔ یونین کا کہنا ہے کہ ثالثی کے لئے کسی مصالحت کار کا تقرر کیا جائے تاکہ معاملات سلجھ سکیں۔اگر اس کے باوجود بھی معاملہ حل نہ ہو سکا تو یونین لازماًہڑتال کی طرف ہی جائے گی۔ایل سی بی او کا کہنا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ معاملہ جلد سلجھ جائے گا اور ہڑتال کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔اونٹاریو میں 130گروسری اسٹورز ہیںجہاں اب بئیر اور سرکہ فروخت کیا جا رہا ہے ان میں سے 70ایسے بھی ہیں جو وائن بھی فروخت کر رہے ہیں جبکہ حکومت کا خیال ہے کہ اس تعداد کو بڑھا کر 450تک کیا جائے گا۔