ایک سو دنوں میں دس کروڑ ویکسین لگائی جائیں گی اور بند اسکول کھولیں گے، جو بائیڈن کا عزم

قومی آواز :واشنگٹن،
کینیڈین نیوز،9،دسمبر، 2020،
نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے سو روزہ پلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران دس کروڑ ویکسین لگائی جائیں گی اور بند اسکولوں کو کھولا جائے گا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ جو بائیڈن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے مقابلے میں کورونا کو زیادہ سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور موثر اقدامات کرنے کے حامی ہیں۔انہوں نے امریکی عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وباءسے بچنے کے لئے اگلے سو دنوں میں ماسک پہن کر ان کی مدد کریں۔انہوں نے صحت کے شعبے کے لئے اپنی کابینہ کے ناموں کا اعلان بھی کیا۔


متعلقہ خبریں