برامپٹن میں ٹیکسی اور موٹر سائیکل کے حادثے میں دو افراد ہلاک

قومی آواز برامپٹن
June 06, 2018

برامپٹن میں پیر کو ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ ایک ٹیکسی اور موٹر سائیکل کے درمیان ہوا ۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ٹیکسی ڈرائیور اور موٹر سائیکل سوار دونوں ہلاک ہو گئے۔ حادثہ برمالی روڈ پر پیش آیا۔ پیل ریجنل پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار کی عمر تیس سال اور ٹیکسی ڈرائیور کی عمر باسٹھ سال بتائی جاتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیو طبی لحاظ سے فٹ نہیں تھا جو کہ حادثے کی وجہ بتائی جاتی ہے۔ ا س خوفناک حادثے پر علاقے کے لوگوں میں سوگواری پائی جاتی ہے۔